Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈاؤ یونیورسٹی نے ایک ہزار کورونا ٹیسٹ روزانہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی

اپ ڈیٹ 02 اپريل 2020 02:36pm

کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی نے ایک ہزار کورونا ٹیسٹ روزانہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ عام مریضوں کیلئےٹیلی میڈیسن کلینک کابھی جلدآغاز ہوگا۔

ڈاؤ یونیورسٹی نے ایک ہزار کورونا ٹیسٹ روزانہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی، ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کا کہنا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی کل (جمعے) سے کوورنا ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا کر روزانہ ایک ہزار کرلے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پرصلاحیت بڑھانےسے صوبے میں کورونا اسکریننگ کا عمل تیز ہوجائے گا، ڈاؤ یونیورسٹی عام مریضوں کے لیے ٹیلی میڈیسن کلینک بھی شروع کررہا ہے۔

کل سے صبح نوبجے سے دوبجے مفت آن لائن کلینک کا آغاز ہوجائے گا، ٹیلی میڈیسن کلینک پیر تا ہفتہ روزانہ کام کرے گا۔

اس نمبر پر 02138732032 کال کےذریعے مستند ڈاکٹر سے مفت  مشورہ اور دوا تجویز کرائی جاسکتی ہے۔ مفت آن لائن کلینک او پی ڈی کی سہولتیں فراہم کرتا رہے گا۔

میڈیسن، سرجری، گائنی اور سائیکاٹری کے مریض مفت آن لائن کلینک سے استفادہ کرسکتے ہیں۔